Breaking News
Home / Featured / سینیٹ الیکشن !شہریار آفریدی کے علاوہ کن 12 پی ٹی آئی اراکین نے اپنے بیلٹ پیپرز ضائع کر دیئے؟پوری پارٹی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

سینیٹ الیکشن !شہریار آفریدی کے علاوہ کن 12 پی ٹی آئی اراکین نے اپنے بیلٹ پیپرز ضائع کر دیئے؟پوری پارٹی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابت کے دوران 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپر ضائع کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے اپنا ووٹ دستخط کرکے ضائع کردیا، تو دوسری جانب خیبرپختون خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 11 ارکان نے اپنے اپنے ووٹ ضائع کئے۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختون خوا اسمبلی  میں مجموعی طور پر 13 ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے بیلٹ پیپر ضائع کر دئیے، 4 ایم پی ایز کے خواتین، 8 ایم پی ایز کے جنرل اور ایک رکن اسمبلی کا اقلیتی بیلٹ پیپر پر ووٹ دیتے وقت ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپر ضائع کیا،  غلطی کرنے والے ارکان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 11، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔

بعد ازاں 13 ارکان اسمبلی نے 13 ارکان اسمبلی نے غلط نشان لگانے پر بیلٹ پیپرز واپس کردئیے اور درخواست پر الیکشن کمیشن نے انہیں دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کردئیے۔

Reference : Hassan Nisar

About admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے جب پہلی بار جہانگیر ترین کو عثمان بزدار سے ملوایا تو کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ ان سنے حقائق

لاہور(ویب ڈیسک) نامور کالم نگار احمد وقاص ریاض اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔2018کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *