Breaking News
Home / Featured / تمام عہدوں سے استعفیٰ ! بلاول بھٹو نے بہت بڑا اعلان کر دیا، ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تمام عہدوں سے استعفیٰ ! بلاول بھٹو نے بہت بڑا اعلان کر دیا، ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کےدوران پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے

شوکاز نوٹس کو مسترد کیا اور تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ دوسر جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ دیا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دراڑیں مزید گہری ہونے لگیں۔ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کا جاری کردہ شوکاز پھاڑ کر پھینک دیا۔ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس پھاڑنے پر اجلاس کے شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کے لئے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔تفصیل کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران آئی ایم ایف ڈیل، ملکی معیشت اور سٹیٹ بینک آرڈیننس پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے مطابق وزیراعلی سندھ مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس میں ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر سمیت دیگر اہم پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔

Reference : Hassan Nisar

About admin

Check Also

سعودی عرب واپس جانے کیلئے بے تاب محنت کش پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی ائیرلائن نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحالی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *