Breaking News
Home / Featured / بہار کی آمد کے ساتھ موسم کے تیور بھی بدل گئے!محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کے لیے بڑی پیشگوئی کر دی

بہار کی آمد کے ساتھ موسم کے تیور بھی بدل گئے!محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کے لیے بڑی پیشگوئی کر دی

لاہور(ویب ڈیسک)صبح و شام ہلکی سردی دوپہر میں سورج کی آب و تاب، بہار نے لاہور کا موسم خوشگوار بنادیا،موسموں کا بادشاہ موسم بہارشروع ہونے سے درختوں پرکونپلیں کھلنے لگی ہلکی ٹھنڈی ہوائیں بھی برقرار ،شہر کا  کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی خوشگوار ہوگیا ہے،موسم میں علی الصبح ہلکی سردی کا احساس موجود ہوا اور پھر سورج چمک اٹھا، سورج کے آب و تاب سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے،دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر میں ہلکی گرمی کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں، موسم بہار بھی شروع ہوگیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث لاہورکا ائیر کوالٹی انڈیکس 154 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی جبکہ پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، شام یا رات میں دیر ، چترال، سوات اور کو ہستان میں ہلکی بارش کی توقع ہے،خیبرپختونخوا،سندھ اوربلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں شام یا رات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ روزمحکمہ موسمیات نے لاہور میں موسم آئندہ ہفتے گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی،دن اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کا احساس بڑھ گیا۔محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ مارچ کے مہینے میں بارشوں کے امکانات ہیں اگر بارشیں ہوجاتی ہیں تو موسم میں بہتری آئے گی۔

Reference : Hassan Nisar

About admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے جب پہلی بار جہانگیر ترین کو عثمان بزدار سے ملوایا تو کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ ان سنے حقائق

لاہور(ویب ڈیسک) نامور کالم نگار احمد وقاص ریاض اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔2018کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *