Breaking News
Home / Featured / بریکنگ نیوز:سینیٹ الیکشن سے پہلے ملکی سیاست میں نیا موڑ۔۔۔!!! یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

بریکنگ نیوز:سینیٹ الیکشن سے پہلے ملکی سیاست میں نیا موڑ۔۔۔!!! یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب  ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی  شہباز گل نے کہا ہے کہ  یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنےکے طریقے بتانے  کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینا چاہیے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم کچھ دیر میں الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے اور اپنے مطالبات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔ سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن میں  جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دیا، مگر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس میں بہت زیادہ وقت لگے گا۔ حالانکہ ہمیں الیکشن کمیشن نے  کہا تھا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر اس طرح عمل نہیں کیا جیسے ہونا چاہیے تھا۔ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ انتخابات میں چوری چکاری ہوتی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے نااہل ہوئے شخص کا بیٹا خرید و فروخت کررہا ہے  اور لوگوں کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتارہا ہے۔ یہ خاندانی طور پر ان کاموں میں ماہر ہیں۔ممبران اسمبلی کی جان کو خطرہ ہے، سندھ میں بھی انہوں نے  مار کٹائی کی، پریشر  ڈال کر اراکین اسمبلی کی ویڈیوز بنائی گئیں۔ گزشتہ 50 سال سے مافیا کا ملک میں راج تھا، گیلانی صاحب کے صاحبزادے نے جو گل کھلائے ہیں اس سے واضح ہوگیا کہ اپوزیشن صاف اور شفاف الیکشن نہیں چاہتی۔

Reference : Hassan Nisar

About admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے جب پہلی بار جہانگیر ترین کو عثمان بزدار سے ملوایا تو کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ ان سنے حقائق

لاہور(ویب ڈیسک) نامور کالم نگار احمد وقاص ریاض اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔2018کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *